ایران و سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز
المیادین خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ریاض میں وزراء کونسل نے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، جس میں دونوں ممالک کے سفیروں کے مشن کا افتتاح بھی شامل ہے۔ سعودی عرب ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے خواہشمند ہے۔
سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو ایک وفد کی سربراہی میں اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت کے جواب میں اپنے سعودی عرب کا دورہ کیا۔