ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

جاری ہے ایران پاکستان تجارتی لین دین

پاکستان کے دفترخارجہ کی ترجمان عا‏‏ئشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خصوصی تدابیر اپنائی گئی ہیں – ان کا کہنا تھا کہ تفتان میرجاوہ بارڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس کے لئے بھی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خاص انتظام کیا گیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تجارتی اشیا کو لے کر آنے اور جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کا منظم طریقے سے میڈیکل چیک اپ ہو رہا ہے- پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بعض خبروں میں یہ کہا جارہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تیرہ روز تک تجارتی لین دین کے تعطل اور پھر دوبارہ شروع ہونے کے بعد تجارتی معاملات سست رفتاری کے ساتھ انجام پا رہے ہیں-

افغانستان کے سیاسی بحران کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغان الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دیا ہے اس لئے پاکستان، اشرف غنی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اشرف غنی کو عہدہ صدارت دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button