غزہ میں جبالیا کیمپ پر غاصب اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں متعدد فلسطینی شہید
خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے المعمدانی اسپتال کے بعد یہ دوسرا بڑا قتل عام کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق کم سے کم 50 فلسطینی شہید ہوئے ہیں لیکن گھنی آبادی کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو، بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ تعداد المعمدانی اسپتال سانحہ کے شہدا کے برابر ہوجائے۔
واضح رہے کہ تین ہفتے سے غاصب اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کے مظلوم اور نہتے عوام پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور غاصب فوج نہ صرف رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی بمباری کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں بچوں، عورتوں اور بوڑھے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔