ایرانمشرق وسطی

امریکی جاسوس طیارے کی تباہی ایران کی ٹھوس اسٹریٹیجی کا ثبوت ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ امریکی جاسوس طیارے کی تباہی کو ایران کی ٹھوس اسٹریٹیجی اور دشمن کے کمزور ارادوں کے زوال کی نشانی قرار دیا ہے۔

مصلی امام خمینی میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں خطبہ دیتے ہوئے حجت الاسلام سید محمد حسین ابوترابی فرد کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد، دنیا بھر کے سیاستدانوں اور مزاحمتی محاذ کے حامیوں نے ہی نہیں، بلکہ خطے میں امریکہ کے پٹھوؤں نے بھی ایران کے قوم کے آہنی عزم کو پوری طرح سے محسوس کیا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج دنیا خطے میں ایران کے اثر و رسوخ اور امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کی آبی، زمینی اور فضائی سرحدوں کی خلاف ورزی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ،عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ عالمی اداروں کی ساکھ برباد کرنے اور امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ایران کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت امریکہ، عالمی قوانین سے بغاوت کر رہی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر کے پیغام کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے ٹھوس موقف، فلسطینی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور بعض عرب اور اسلامی ملکوں کے اصولی موقف نے فلسطین کے بارے میں ہونے والی منامہ کانفرنس کو ناکام بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button