پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر 2.16 پیسے سستا ہو کر 300 سے نیچے آگیا
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 16 پیسے کمی کے بعد 299 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 296 روپے میں خریدی جبکہ 299 میں فروخت کی جا رہی ہے۔
ٹیس مارک کی ہیڈ آف اسٹریٹجی کومل منصور نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اقدامات کے سبب مارکیٹ 300 روپے سے نیچے آ گئی ہے، ہم زبانی طور پر ان اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے سنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم مارکیٹ کو نمایاں فائدے کی توقع نہیں ہے، اور ہم روپے کو تقریباً 295 روپے کی سطح کے قریب مستحکم ہوتا دیکھ سکتے ہیں، مزید کہا کہ زری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس (14 ستمبر) اور انتظامیہ کی نگرانی کی سطح کرنسی کے مستقبل کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی ۔
#pakistani
currency