مشرق وسطیایرانعراق

ایران اور عراق کی مشترکہ سرحد پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، صدر رئیسی

The presence of terrorist groups on the common border between Iran and Iraq will not be tolerated, President Raisi said

ایران اور عراق کی مشترکہ سرحد پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، صدر رئیسی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی اور اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی شاندار میزبانی پر عراقی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کا تاریخی اجتماع منعقد ہونے میں دونوں ممالک کے وزارت خانوں، سرحدی فورسز، حشد الشعبی اور عراقی موکب کے بانیوں کا خصوصی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کبھی ختم نہیں ہوسکتے ہیں۔ ان تعلقات کو استوار اور مزید مضبوط کرنے میں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس جیسوں کے خون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس زمانے میں عراق کو داعش کے دہشت گردوں نے گھیرے میں لیا تھا، ایران نے ہر قسم کی امداد بھیج کر ثابت کیا کہ ایران مشکل وقت کا دوست ہے۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں یا عراق کے اندر دہشت گرد گروہوں کا وجود کبھی بھی قیمت پر برداشت نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدوں پر عملدرامد کی شدید ضرورت ہے۔

اس موقع پر عراقی وزیرخارجہ نے اعلی حکام کا سلام اور نیک خواہشات پر مبنی پیغام صدر رئیسی تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی ملاقاتیں اور مذاکرات اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں۔ آج حضرت امام حسین علیہ السلام کی برکت سے دونوں ممالک کے عوام ایک ہی خاندان کی طرح رہتے ہیں۔ ان روابط کی حفاظت ضروری ہے۔

فواد حسین نے تاکید کی کہ عراق سیکورٹی معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور دہشت گرد گروہوں کو کسی بھی قیمت پر ایران سمیت دیگر ہمساایہ ممالک کے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

 

#iran

#iraq

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button