صنعا کے وفد کا ریاض دورہ عمان کی ثالثی کی وجہ سے ہے
ضیف اللہ شامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعا کے ایک وفد کا دورہ ریاض، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی جانب سے نیک نیتی کے اظہار کے لئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ مسقط کے نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے عماں کی حکومت سے صنعا کے وفد کے دورہ ریاض کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ ضیف اللہ شامی کا یہ بیان ایسے حالات میں سامنے آیاہے کہ جب جمعرات کی رات کو سعودی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ اس نے امن مذاکرات کے لئے یمن کی قومی حکومت کے ایک وفد کو ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے ۔
#yemen
#sanaa
#oman
#saudiaarabia