
غزہ میں صیہونیوں کو ہرگز کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے خلاف سات اکتوبر کی فوجی کارروائی اور اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی انٹیلیجینس کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے جو حکومت حماس کی کارروائی کا کچھ پتہ نہیں لگا سکی اور حماس کے حملے کو روکنے میں کامیاب بھی نہیں ہوسکی وہ کامیابی حاصل کرنے کا کوئی دعوی بھی نہیں کرسکتی۔
اس سے قبل آرٹیکل لکھنے والے ایک صیہونی مبصر نے تاکید کی تھی کہ تل ابیب آخرکار جنگ بندی کا سمجھوتہ طے کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔