مشرق وسطییمن

یمن کے ڈرون طیاروں کا ملک خالد ایئربیس پر حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جنوبی سعودی عرب کے عسیر صوبے کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس پر بمباری کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے “قاصف کے ٹو ” ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کے جنگی جہاز ں کے ہینگروں اور فوجی ساز و سامان کے گودام پر بمباری کی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں، یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم کے جواب میں انجام دی گئی ہیں کہ جس کا یمن کو حق حاصل ہے۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز کے میزائلی یونٹ اور ڈرون طیاروں نے حالیہ ہفتوں میں جنوبی سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس اور ابہا، جیزان اور نجران ہوائی اڈوں کو با رہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ملک خالد ایئربیس اور ابہا، جیزان اور نجران ہوائی اڈے سے جارح اتحادی فوج کے جنگی طیارے یمن پر حملے کے لئے ایندھن بھرتے ہیں اور انھیں کمک فراہم کی جاتی ہے۔
درایں اثنا یمن کے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے اڈے پر یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے حملوں میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے سنیچر کی رات ” زلزال ون ” میزائلوں سے صوبہ حجہ کے حیران علاقے میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اسی طرح شمال مشرقی جبل النار، جیزان کے اطراف اور مغربی حیران میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے پر یمنی فوج کے توپخانوں کی گولہ باری میں کئی جارحین ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کا جارح اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔سعودی عرب کے جارح اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار بےگناہ یمنی شہری جاں بحق، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
غریب عرب ملک یمن پر جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کے باعث اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے کسی بھی ہدف میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button