ترکیعربمشرق وسطی

لیبیا میں ترکی کا ڈرون طیارہ سرنگوں

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے اعلان کیا کہ ترکی کی فوج کے اس ڈرون نے طرابلس کے جنوبی فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

خلیفہ حفتر کی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طرابلس کے اطراف میں ترکی کے 4 ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ترکی نے حال ہی میں لیبیا میں خلیفہ حفتر کے مقابلے میں فائز السراج کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

خلیفہ حفتر کی فوج نے جسے سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور پچھلے چند مہینے سے اس نے لیبیا کے شمالی علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کر دی ہے –

خلیفہ حفتر کی زیر کمان ملیشیا نے اپریل دوہزار انیس میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کی تھی جو تا حال ناکام رہی ہے۔

گذشتہ اپریل میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک ہزار ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سات سو زخمی ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button