ایرانمشرق وسطی

امریکہ کی خطے میں موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے قطر کے سفیرمحمد بن حمد الہاجری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔ قطر کے سفیر نے اس ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور استحکام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ملاقات میں امریکہ کی یکطرفہ اور تسلط پسندانہ رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دیگر اقوام اور ممالک پر اپنی تسلط پسندانہ پالیسی مسلط کرکے علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔ خطے میں امریکہ کی موجودگی عدم استحکام اور بد امنی کا سبب ہے ۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ علاقہ میں امن و سلامتی کی ذمہ داری علاقائی ممالک کے دوش پر عائد ہوتی ہے اور خطے کے ممالک کو امریکہ کے ناپاک عزآئم کے سلسلے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ اس ملاقات میں محمد باقو قالیباف نے قطری اسپیکر کو دورہ تہران کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button