مشرق وسطییمن

سعودی دشمن کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابیاں جاری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ البیضاء میں ایک ہزار مربع کیلو میٹر کے علاقے کو آزاد کرانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے دوران داعش اور القاعدہ کے 250 سے زائد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یحیی سریع نے سعودی اتحاد کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز نے ولد ربیع شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں سے جارح سعودی اتحاد کی فوجی موجودگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کو روکنے کیلئے فضائی حملے اور القاعدہ اور داعش کے دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کئے لیکن اس کے باوجود ہمیں کامیابی ملی اور ان کامیابیوں کی مزید تفصیلات آئندہ چند دنوں میں ذرائع ابلاغ سے نشر کی جائیں گی۔

سعودی عرب، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، اسکے علاوہ سعودی عرب نے عرب اور اسلامی ملک یمن کا فضائی، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہید، زخمی اور دربدر ہو چکے ہیں تاہم سعودی اتحاد اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button