یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں
یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل یمن کے جنوب میں واقع علاقے عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ کئی فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے مابین علاقوں کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔
اس سے قبل بھی یمن میں نام نہاد سعودی اتحاد میں شامل سعودی اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے مابین خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔