یورپ

شمالی کوریا نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھونس اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی دباؤ اور پابندیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
بیان میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا اور اگر اس نے شمالی کوریا کے اقتدار اعلی پر حملے کی کوشش کی تو پیانگ یانگ پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان واضح کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے حالیہ ملاقات کے ایک روز بعد کہا تھا کہ پیانگ یانگ کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button