ایرانبحرینمشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دورہ قم

بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ایران کے سفر کے دوران ہفتے کو مشہد سے قم پہنچے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی زیارت کی۔ اس سے قبل انھوں نے مشہدالمقدس میں آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی غرض سے اس شہر میں چند روز قیام کیا۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے انیس فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رہ کے مزار اقدس پر بھی حاضری دی اور آپ کی شخصیت کو خرج عقیدت پیش کیا۔ وہ دو فروری کو عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے تھے۔

اس سے قبل وہ لندن میں علاج و معالجے کے بعد چھبیس دسمبر کو لندن سے نجف اشرف پہنچے تھے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دو سال تک فوجی محاصرہ جاری رہنے کے بعد نو جولائی کو علاج معالجے کے لئے لندن پہنچے تھے۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے جون دو ہزار سولہ میں الدراز میں ان کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ اور ان کو نماز جمعہ برپا کرنے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button