
اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ الجوف کے المعاطرہ علاقہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں زيادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ یمن کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ایک طرف سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی بھی جاری ہے۔