مشرق وسطیعربمثالی شخصیاتیمنیورپ

یمن، جارحین کے خلاف جوابی ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے دو ڈروںز‍ نے سعودی عرب کے اندر گھس کر خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یحی سریع نے منگل کی شام اپنے ایک باضابطہ فوجی بیان میں کہا قاصف کے ٹو سے قسم کے دو ڈرونز‍ نے شاہ خالد ائربیس پر اپنے اہداف کو بڑی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یحی سریع نے شاہ خالد ائیربیس پر حملے کو جوابی کاررائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا یہ حملہ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور وطن عزیز کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر انجام دیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف امریکہ کی نگرانی میں شروع کی جانے والی جنگ اپنے ساتويں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مبصرین کے مطابق محاصرے اور یک طرفہ مسلط کردہ جنگ کی بناپر یمن کو دنیا کے ایک عظیم ترین انسانی الميے کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button