مشرق وسطییمن

سعودی عرب اور امارات کی سیریل کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرارکرنے کی گھناؤنی مہم

المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور رابطہ برقرار کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات ٹی وی پروگرامز ، ڈراموں اور سیریل کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرارکرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات دونوں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔ دونوں ممالک امریکہ کے حکم پر اسرائیل کو براہ راست مدد اور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ یمن کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب اور امارات کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں آشکارا غداری کے بارے میں ہوشیار رہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب سیریل کے ذریعہ فلسطینی عوام کی توہین کا ارتکاب کررہا ہے اور سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں غداری اور خيانت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button