عربمشرق وسطییمن

یمن پر سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملے جاری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 110 بار فضائی اور 11 مرتبہ زمینی حملے کئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں مآرب، الجوف، البیضاء اور الضالع پر 11 مرتبہ زمینی حملے کئے۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا –

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button