یمنی فوج اور رضاکار فورس کا سعودی اتحاد کے دسیوں اڈوں پر قبضہ
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمن میں واقع الحدیدہ صوبے میں دسیوں اڈوں سے سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے فرار کی خبروں کے بعد جمعے کو رپورٹیں ملی ہیں کہ صنعا کی فوج نے اس صوبے کے ایک بڑے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات کے فوجی فرار
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنے دسیوں اڈوں کو خالی کردیا ہے۔ یمنی ذرائع نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جارح اتحاد کے فوجی الحدیدہ سے نکل کر مغربی صوبہ تعز کے شہر المخاء کی جانب روانہ ہوگئے اعلان کیا ہے کہ یمن کی افواج نے آج الحدیدہ کے غذائی اشیاء اور ملک پروڈکٹ تیارکرنے والے کارخانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ المیادین نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن کی افواج نے مشرقی الحدیدہ میں شہر الصالح اور اخوان ثابت کامپلکس پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔