عراقمثالی شخصیاتمشرق وسطی
عراقی رہنماؤں نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی قدردانی کی
عراق کے صدر، وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت رہنماؤں نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی تشکیل میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے تاریخی فتوے کو دہشت گردی اور بیرونی سازشوں سے عراق کی نجات کا باعث قرار دیا ہے۔
عراق کے صدر برہم صالح نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے قیام کے بارے میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے تاریخی فتوے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ کے فتوے نے ملک میں اتحاد و یکجہتی پیدا کی اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صدر عراق نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کے لیے ملک کو طاقتور اور خود مختار بنانا ضروری ہے۔