اسرائیل کی جانب سے غزہ کو ملنے والی تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث توانائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
غزہ کی پٹی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ دار محمد ثابت کے مطابق غزہ پٹی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، جس کی وجہ پاور اسٹیشن کے پلانٹ کو ملنے والے تیل کی بندش ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو مہیا کیے جانے والے ایندھن میں کمی کرتے ہوئےنصف کر دی۔
ایندھن کی کمی سے غزہ میں توانائی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگی۔
اتوار کو غزہ کےعلاقےسےاسرائیل پر تین میزائل داغےگئےتھے، میزائل گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔