ایرانفلسطینمشرق وسطی

یوم قدس کے مظاہروں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی

اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور جلوس و مظاہروں میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی قدردانی کی ہے۔

اس کونسل نے ایک بیان میں ایرانی عوام کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کرائے جانے کی ضرورت کی خاطر مسلمانان عالم کے ہم آواز ہو کر عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور جلوس و مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کئے جانے کی قدردانی کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے انقلابی اقدار کے زیر اثر ایران سمیت دنیا کے مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں کے روزے دار مسلمانوں کی جانب سے اس سال عالمی یوم قدس کے جلوسوں اور ریلیوں میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر شرکت نے شرمناک و ناپاک امریکی و صیہونی سینچری ڈیل سازشی منصوبے کو شکست سے دوچار کر دیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر ایرانیوں اور مسلمانان عالم کی جانب سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ عالمی استکبار کے منھ پر زوردار طمانچہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button