
مہر خبررساں ایجنسی نے جورزالم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے عالمی برادری سے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے اپنے دعوے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر عسکری خطرہ قراردیا جائے۔ اس نے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور امریکہ کا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رہنا چاہیے۔