افغانستانایشیا

افغانستان، فائرنگ، دھماکوں اور مارٹر حملے میں متعدد ہلاک و زخمی

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق ارین نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی صبح شہر کابل کے بارہویں سیکورٹی زون میں ایک فوجی گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک فوجی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست کے میڈیکل انچارج نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں پے در پے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دہشتگردانہ دھماکوں میں خوست کے ڈپٹی میڈیکل انچارج سمیت چھے افغان شہری ہلاک ہوگئے۔

اُدھر صوبہ فاریاب کے پولیس ترجمان عبد الکریم یورش نے کہا ہے کہ صوبے کے قیصار ضلع پر طالبان کے راکٹ حملے میں ایک نوجوان لڑکی ماری گئی جبکہ اور چھے افراد زخمی ہو گئے۔

طالبان امریکہ امن سمجھوتے اور افغان حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات شروع ہونے کے باوجود حالیہ مہینوں میں طالبان کے حملے تیز ہو گئے ہیں جبکہ امریکہ کا دعوی تھا کہ طالبان کے ساتھ سمجھوتے کے بعد حملوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button