افغانستانایشیا

افغانستان: طالبان کے حملے میں62 ہلاک و زخمی

افغانستان میں طالبان کے حملے میں62 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت افراد30 زخمی ہوگئے۔

فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔

دریں اثنا مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے بمباروں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button