صوبہ بلخ کے علاقے چمتال میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ حکام نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بھی جاری نہیں کی ہیں کہ یہ واقعہ کب اور کیسے پیش آیا۔افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کے مختلف دھڑے سرگرم ہیں۔دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران انجام پانے والے فوجی آپریشن کے دوران ایک سو چودہ مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے والے یہ عناصر صوبہ قندھار، بغلان، ہلمند، ڈائیکنڈی، غزنی، کاپیسا، تخار، میدان وردک اور ہرات میں مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں چوبیس مسلح افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مسلح افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا گیاہے۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close