افغانستانایشیا

افغانستان میں 87 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے صوبے ننگرہار میں ستّاسی داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان احمد طارق آرین نے کہا ہے کہ یہ داعشی دہشت گرد ننگرہار کے علاقے آچین میں کی جانے والی کارروائی میں ہلاک ہوئے۔

ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار سمیت مختلف علاقوں میں حال ہی میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے جس پر افغان عوام کی شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ افغانستان میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ ہی قبول کرتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور غیر ملکی فوجی، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے اس ملک میں تعینات ہیں جبکہ افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button