کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کی شب سات طالبان دراندازوں نے صوبے کے قرہ باغ ضلع کی لیونی بازار میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پچیس افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور ، افغان فوج کے فوجی ساز و سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے حملوں میں اب تک افغان فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد ہلاک ہوچکی ہے۔