دنیاانسانی حقوقایشیاپاکستانمشرق وسطی
وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 12 اہلکار جاں بحق
ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت 6 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز پر وہابی دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے میں افسر اور پانچ جوان جاں بحق ہوگئے۔
وہابی دہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔