مشرق وسطییمن

اقوام متحدہ جنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدام کرے: انصار اللہ

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ یمن کے خاتمے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم ہشام شرف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے کورونا وائر کے مقابلے کی غرض سے جنگ کے خاتمے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں امید ظاہر کی کہ سعودی جنگی اتحاد میں شامل ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں گے اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کورونا کے ہمہ گیر انسداد کی غرض سے دنیا بھر میں جاری تنازعات اور جنگوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں انسانی جانوں کو بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ جنگ جمعرات سے چھٹے سال میں داخل ہوجائے گی۔ اس غیر قانونی جنگ کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ افراد، براہ راست یا بالواسطہ طور پر مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن کے خلاف یک طرفہ طور پر جنگ کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button