ایرانمشرق وسطی

پولینڈ کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ایرانی وزارت خارجہ نے پولینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے تیرہ اور چودہ فروری کو امریکہ اور پولینڈ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایران مخالف کانفرنس کے انعقاد پر شدید احتجاج کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق پولش ناظم الامور ویچخ اونلت کو وزارت خارجہ طلب کر کے پولینڈ کی جانب سے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی پر ایک سخت احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ایران کے خلاف امریکہ کا ایک شرپسندانہ اقدام ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پولینڈ، اس کانفرنس کے انعقاد میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا۔
پولش ناظم الامور نے مذکورہ کانفرنس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایران کے خلاف نہیں ہے اور پولینڈ کا موقف امریکی حکام کے سے بالکل الگ ہے۔
ایرانی عہدیدار نے پولش ناظم الامور کی وجوہات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کی حکومت اس حوالے سے مناسب اقدامات عمل میں لائے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ تہران ایسے اقدامات کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button