فلسطینمشرق وسطی

فلسطینی عوام یوم نکبہ کو کبھی فراموش نہیں کریں گے/ اسرائیلی بنیادیں 72 سال بعد بھی کھوکھلی

72 سال قبل 15 مئی 1948 کو غاصب صہیونیوں نے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ اور ناجائز قبضہ کیا، فلسطینی عوام اس دن کو یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں، اسرائیلی غاصب حکومت 72 سال کے غاصبانہ قبضہ کے باوجود آج پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور اور کھوکھلی ہوچکی ہے۔

اسرائیل نے گذشتہ 72 سال کے دوران فلسطینیوں پر ہر قسم کا ظلم و جبر و تشدد روا رکھا ، فلسطینیوں کو دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینیوں کے پاس ان کے پرانے اور قدیم گھروں کی چابیاں آج بھی موجود ہیں ۔ فلسطینی اپنے تشخص کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ گذشتہ بہتر سال میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے سامنے فلسطینیوں نے بھی استقامت اور پائداری کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں۔

فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے دوران صہیونی دہشت گرد تنطیموں نے ایک طرف براہ راست فلسطینی عربوں کا قتل عام کیا، ان کی عزت اور ناموس کو تاراج کیا، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو ان کے وطن اور گھروں سے باہر بھی نکال دیا اور ایک ہی دن میں آٹھ لاکھ سے زیادہ مظلوم فلسطینی عرب اپنے ہی وطن اور گھر بار سے محروم کر دئیے گئے اور پڑوس میں موجود ریاستوں من جملہ لبنان، شام، اردن اور مصر میں پناہ گزین ہونے پر مجبور ہوئے ۔

15 مئی کا دن فلسطینیوں کے لئے سیاہ ترین دن ہے اس دن انھیں اپنے گھر اور وطن سے جبر و تشدد اور دہشت گردی کے ذریعہ صہیونیوں نے باہر نکال دیا۔

اس دن کی تباہی اور بربادی کو فلسطین کی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ آج دنیا کی مہذب تاریخ میں ” یوم نکبہ” یعنی تباہی وبربادی کے بہت بڑے دن کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے ۔ یہ دن پوری دنیا میں فلسطین کے باشندوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع میں یوم نکبہ کے عنوان سے منایا جاتاہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button