امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو 44 تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو 44 تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
پینٹاگون نے اسلحہ ساز فرم لاک ہیڈ مارٹن کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے میزائل فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ نومبر 2018 میں امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تھاڈ میزائل کی فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سعودی عرب کو لاک ہیڈ مارٹن کے 44 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) لانچرز، میزائل اور ان سے متعلقہ آلات فروخت کیے جائیں گے۔ پینٹا گون کے مطابق اس سودے کے بدلے سعودی عرب ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے پاس موجود تھاڈ میزائلوں کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔