دنیا

امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیونگ یانگ کے خلاف واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدامات جاری رہے تو وہ امریکہ کے ساتھ بحالی اعتماد کی تدابیر پر نظر ثانی کرے گا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں بعض مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائلی پروگرام کا جائزہ لیئے جانے کی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے حالیہ میزائلی تجربے اشتعال انگیز ہیں اور اس اقدام کا مقصد پیونگ یانگ پر دباؤ ڈالنا ہے۔امریکہ نےگذشتہ ہفتے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جون دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین بار سینگاپور ، ویتنام اور شمالی و جنوبی کوریا کی مشترکہ سرحدوں پر دوفریقی مذاکرات کئے ہیں تاہم اب تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جدید ترین مذاکرات گذشتہ ہفتے سوئیڈن میں ہوئے تھے تاہم ناکام ہوگئے ۔شمالی کوریا ، امریکی پابندیاں ہٹائے جانے کا خواہاں ہے تاہم ڈونالڈ ٹرمپ کی زیادہ طلبی ان مذاکرات کی ناکامی کی باعث بن رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button