انسانی حقوقایشیادنیاعربمشرق وسطییورپ

امارات کے نحس دور کا آغاز/ اماراتی تاریخ کا سیاہ دن/ اماراتی حکام معاویہ اور یزید کے پیروکار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی پہلا مسافر بردار طیارہ اسرائیلی وفد کو لے کر کل متحدہ عرب امارات پہنچ گيا۔ اسرائیلی طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر 3 گھنٹے 20 منٹ میں ابوظہبی پہنچا ۔ اسرائیلی جہاز میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور اسرائیل کے نیشنل سکیورٹی مشیر بھی موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات کے سیاسی ، سماجی اور حقوقی حلقوں نے امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پرواز کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پرواز کا دن امارات کی تاریخ کا سب سے بدترین اور سیاہ دن ہے۔

متحدہ عرب امارات کے عوام نے سوشل میڈیا پر امارات کے حکام کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی حکام نے امارات کے بنیادی آئين کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے مسئلہ فلسطین کے ساتھ بہت بڑي خیانت اور غداری کی ہے۔ اماراتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کے نحس اور برے دنوں کا آغاز ہوگیا ہے اور اماراتی حکام کو اس کا بہت بڑا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ سوشل میڈیا پر اماراتی حکام کو جعلی اور منافق مسلمان نیز یزید ملعون ، معاویہ اور ابوسفیان کا پیروکار قراردیا گیا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مسلمانوں میں صرف معاویہ اور یزید کے پیروکار ہیبرقرار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button