ایرانمشرق وسطی

امریکہ کی حماقت سے اس کا موجودہ علاقائی امن و سکون سلب ہوجائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ کی طرف سے سپاہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی حماقت سے اس کا موجودہ علاقائی امن و سکون سلب ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ کی طرف سے سپاہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی حماقت سے اس کا موجودہ علاقائی امن و سکون سلب ہوجائے گا۔ جنرل جعفری نے امریکی اقدام کے خلاف سپاہ کے رد عمل کے بارے میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایرانی قوم کے مفادات اور اس کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ، اور اس صورتحال کے پیش نظر پھر علاقہ میں امریکی فوج کا موجودہ امن و سکون سلب ہوجائےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button