مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ہر قسم کے مذاکرات سے قبل اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا چاہیے۔
ایرانی صدر حسن روحانی فیکس نیوز کے اینکرکریس ویلاس سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اچانک ملاقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اس کام سے قبل امریکی صدر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا چاہیے ” ۔
صدر روحانی نے امریکہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ کا بنیادی کردار ہے اور امریکہ نے جہاں کہیں قدم رکھا وہاں اس نے دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔