یورپ کیلئے ایرانی پروازوں کا سلسلہ بغیر کسے رکاوٹ کے جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کی خاتون سربراہ فرزانہ شرفبافی نے گزشتہ روز ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کی 57ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی جنگ اور دیگر مسائل کے باوجود قومی ایئرلائن کی مختلف یورپی ممالک کے لئے پروازوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) گزشتہ 57 سالوں کے دوران تمام تر پابندیوں کے باوجود بھرپور طریقے سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے.
فرزانہ شرفبافی کا کہنا تھا کہ ایران کی قومی ایئرلائن پر ماضی میں بھی کوئی پابندی نہیں تھی اور یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر انھیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے.