ایرانمشرق وسطی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے متضاد بیانات پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے متضاد بیانات پر جو ایک دن اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور اور ایک دن نیٹو کے لئے بڑا خطرہ قراردیتے ہیں سخت رد عمل کا اظہار کیا.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ ایک دن دعوی کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کمزور ہو رہا ہے اور ایک دن ہمارے ملک کو نیٹو کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتا ہے.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پومپیو اور ان کے سربراہ من گھڑت اور متضاد دعوے کر رہے ہیں مگر اسلامی جمہوریہ ایران ذمہ دار اور پرامن ملک ہے.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیٹو کے وزارئے خارجہ کی حالیہ نشست میں ایران کو نیٹو اور دنیا کیلئے ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ واشنگٹن ایران پر پابندیاں عائد کر کے اس کوشش میں ہے کہ ایران کے مالی ذرائع کو محدود کرے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button