ایراندنیامشرق وسطی

ایران اور چین کا زرعی شعبے میں تعاون کا فروغ

ایران اور چین کے وزرائے زراعت نے زرعی اور غذائی اشیا کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر زراعت محمود حجتی اور ان کے چینی ہم منصب ہان چانگ فو نے، بیجنگ میں زرعی اشیا کی درآمدات و برآمدات میں باہمی تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے زراعت کے درمیان ملاقات میں زرعی تحقیقاتی منصوبوں میں تعاون پر بھی تاکید کی گئی۔
فریقین نے ایران اور چین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام سے بھی اتفاق کیا۔
چین کے وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے تجربات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
ایران کے وزیر زراعت محمود حجتی، منگل کی رات چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کا مقصد، ایران اور چین کے درمیان زرعی شعبوں میں تعاون کی راہوں کا جائزہ لینا اور طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button