ایران میں بس کو پیش آنے والےحادثے کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک بس کے حادثے میں 19 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران سے کلالہ کی جانب جانے والی مسافر بس سواد کوہ کے علاقے میں ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کل صبح سویرے تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرین کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔