ایران کے شمالی علاقوں میں سیلاب، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہازوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنجانے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایرانی صوبے گلستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی نقل مکانی اور ان کیلئے طبی اشیاء کی فراہمی اور دوسری امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
جہانگیری نے ایرانی صوبے کرمانشاہ میں حالیہ زلزلہ کے بعد ایرانی عوام، سپاہ پاسداران فورسز، ایرانی فوج اور ہلال احمر ادارے کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی بھر پور مدد و امداد اور حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ ہمیشہ مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی ، ایرانی صدر اور ملک کے سارے متعلقہ ادارے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں اور مشکل صورتحال میں ان کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔
حالیہ دنوں میں ایران کے شمالی صوبے مازندان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 6 ہزار 200 گھر، 7 ہزار زارعت کی زمینوں کو نقصانات پہنچا ہے، جبکہ 5 افراد بھی اس سیلاب کے باعث جاں بحق ہوگئے۔