مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے پابندیاں ختم کرنے کے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی کلیات کو منظورکرکے دشمنوں کو یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ یک طرفہ کھیل ختم ہوچکا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکمت عملی کے منصوبے کو 248 ووٹ سے منظورکیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ میں اس منصوبے کی منظوری کے بعد ایرانی نمائندوں نے کھڑے ہوکر ” امریکہ مردہ باد ” اور ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعرے لگائے۔