ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیشرفتہ ڈرون ایم کیو-4 ڈرون طیارہ بہت ہی قیمتی ہے لیکن اب اس پر ایک کراس لائن لگا دی گئی کیونکہ اس کی ایران کے لئے کوئی اہمیت نہیں رہ گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کے اس ڈرون طیارے کے سارے کوڈز اور فریکوینسیز کو حاصل کر لیا ہے اور اب یہ طیارہ ہمارے لئے بے کار ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طیارے کی تمام فریکوینسیز، کوڈز اور پاسورڈ حاصل کر لئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے امریکی ڈرون طیارے کے ملبے کی نمائیش کے موقع پر کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا جاسوس ڈرون طیارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طیارے کا اپنا خاص امتیاز ہے اور یہ بہت زیادہ بلندی پر پرواز کرنے کے ساتھ بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے معین راستے پر پرواز کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر امریکا سے پرواز کرکے خلیج فارس کے علاقے میں آتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ بہت بڑا طیارہ ہے اسی لئے اس میں جاسوسی کے سارے وسائل نصب ہیں۔