ایرانمشرق وسطی

ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے کا حق/ یورینیم کی افزودگی جاری رکھنی چاہیے

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ارجنٹینا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ اور اسپین ریڈیو کے تجزیہ نگارمحمود عید نے کہا ہے کہ ایران نے اب تک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کا پابند ہے لیکن دیگر فریقوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ابھی تک عمل نہیں کیا لہذا ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے مکمل طور پر خارج ہوسکتا ہے۔ محمود عید نے کہا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی اور اپنی علمی پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور علمی ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہنا ہر ملک کا حق ہے۔ ارجنٹینا کی اسلامی تنظيم کے سربراہ نے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا کہ امریکہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اورامریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔ اس نے کہا کہ تہران نے اب تک مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بتدریج خارج ہونے کے سلسلے میں 4 اقدامات انجام دیئے ہیں اور ایران کو بھی اس معاہدے سے خارج ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button