ایرانبحرینمشرق وسطی

ایران کی بحرین میں مظاہرین کو سزائے موت دینے کی سخت مذمت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحرینی حکومت کی طرف سے مظاہرین کو سزائے موت دینے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بےگناہ افراد اور احتجاجی مظاہرین کو سزائےموت دینے سے بحرینی حکومت کو درپیش بحران حل نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جبری طریقہ اور شکنجوں کے ذریعہ لئے گئے اعترافات پر سزائے موت دینا غیر منصفانہ عمل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکومت کے القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے دہشت گرد گروہوں سے بھی استفادہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے بحرین کے دو جوانوں 24 سالہ احمد عیسی الملالی اور 25 سالہ علی محمد العرب کو شہید کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button