دنیافلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں نے اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا

المنار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی استقامتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے۔ ان راکٹوں میں سے 2 کو اسرائیل نے منہدم کردیا جبکہ دیگر راکٹ اسرائیل کے غیر رہائشی والے علاقوں پر گرے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے البریج علاقے پر گولہ باری کی تھی ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے توپوں کے گولوں سے غرہ پٹی کے القرارہ علاقے میں واقع زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی روزانہ کسی نہ کسی بہانے سے مظلوم فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کردیتے ہیں یا  پھر گرفتار کرلیتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button