ایرانمشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ شام

ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ھمراہ آج منگل کے روز سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس دورے میں شام کے اعلی حکام من جملہ شام کے صدر بشار اسد، پارلیمنٹ کے اسپیکر حموده صباغ اور وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی صورتحال بالخصوص خطے میں قیام امن پر بات چیت کریں گے۔

محمد جواد ظریف ملاقات کے بعد شامی حکام کے ساتھ ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔ جبکہ شام کے دورے کے موقع پر حضرت زینب کبری(س) اور حضرت رقیه (س) کےحرم مطہر کی زیارت بھی کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ شام آستانہ اجلاس سے 10 روز قبل انجام پا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button