شاممشرق وسطی

شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ کے نواحی علاقے مصیاف میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

دمشق میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے متعدد اسرائیلی میزائیلوں کو ہوا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ستائیس مارچ کو بھی شام کے شہر حلب کے نواحی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔

اس سے پہلے دسمبر دوہزار اٹھارہ میں اسرائیلی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی حملے کی کوشش کی تھی جیسے شامی فوج نے ناکام بنادیا تھا۔اسرائیل شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button